اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

927,400FansLike
10,002FollowersFollow
574,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اغواء ہوئی بچی نے9سال بعد انٹرنیٹ سے اپنے گھر والوں کو ڈھونڈ لیا، لیکن کیسے؟

اغواء ہونے والی بچی نے انٹرنیٹ پر ایک گمشدگی اشتہار دیکھا کہ جس میں لگی بچی کی تصویر اسے اپنی لگی، جس کے بعد اس نے اشتہار پر درج ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی سے سال 2013 میں اغوا ہونے والی سات سالہ بچی جس کی عمر اب 16سال ہے۔ پوجا گاڈ نے انٹرنیٹ پر اپنی بچپن کی تصویر دیکھی جو اس کے اہل خانہ سے ملنے کا ذریعہ بنی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوجا گاڈ کو ایک جوڑے نے اس وقت اغوا کرلیا تھا جب وہ محض سات سال کی تھی۔ ملزمان اس کے محلے کے ہی رہائشی تھے۔ممبئی کے علاقے جوہو کی کچی آبادی میں مقیم مغویہ پوجا گاڈ کے اغوا کے حوالے سے اس کے بھائی روہیت نے میڈیا کو بتایا کہ پوجا کے اغوا کا واقعہ 22 جنوری 2013 کو پیش آیا جب وہ میرے ساتھ اسکول جارہی تھی۔بعد ازاں پولیس نے ملزمان جوڑے ڈی سوزا اور اور اس کی بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔