اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زائد سکول اور تمام یونیورسٹیاں تباہ

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے عالمی عدالت کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر گولہ باری جاری ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زائد سکول اور تمام یونیورسٹیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 17 جنوری کو صیہونی حکومت کی گولہ باری سے زندہ بچ جانے والی غزہ کی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی اور صہیونی گولہ باری سے غزہ کے 80 فیصد سے زائد سکول تباہ ہو گئے۔

دریں اثناء اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 60 فلسطینی جاں بحق اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے ملبے تلے 20 بچوں سمیت 70 لاشیں ملی ہیں۔

ادھر رفح کا کوئی بھی علاقہ پے در پے اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رفح میں رہائشی علاقوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ ٹینکوں کی پیش قدمی جاری ہے اور گھروں پر بمباری کی جا رہی ہے۔

latest urdu news