اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈونلڈ ٹرمپ کو جیوری کیجانب سے مجرم قرار دینا قانون کی فتح ہے، جوبائیڈن

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیوری کیجانب سے مجرم قرار دیے جانے کو قانون کی فتح قرار دیدیا۔

گزشتہ روز نیوز یارک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش اداکار اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق چھپانے کیلئے رقم کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا تھا، جوبائیڈن نے سابق صدر کیخلاف فیصلے کو قانون کی فتح قرار دیدیا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کا امریکا فاشسٹ ریاست بن چکا ہے، مجھ پر لگنے والے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کو سزا ٹرمپ کے حامیوں نے جیوری کے فیصلے کیخلاف احتجاج کیا اور امریکی پرچم کو الٹا لہرا دیا۔

یاد رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا انکے اسٹارمی ڈینئلز کیساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جسکے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے۔

latest urdu news