اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طویل انتظار ختم ،کم عمر لڑکی کا شوہر ظہیر گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر مشہور کیس کا ڈراپ سین،  طویل انتظار ختم ہوا,والدین کی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔ملزمان کی عبوری ضمانت عدالت نے مسترد کردی تھی۔ ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ گذشتہ روز عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا شوہر اور جیٹھ ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار ہوگئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت اور طبی معائنہ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس حکام ملزمان ظہیر اور شبیر کو لیکر عدالت سے روانہ ہوگئی۔عدالت نے مرکزی ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت مسترد کردی اور ملزمان کو حراست میں لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کی میڈیکل معائنے کی درخواست منظور کرلی۔