اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغانستان روس سے سستے داموں پیٹرول کی خریداری کیلئے تیار

ماسکو: پابندیوں کے باجود بھارت اور میانمار کے بعد اب طالبان حکومت نے بھی سستے داموں پیٹرول کی خریدنے کے لیے روس سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئے ایک سال ہوگئے لیکن تاحال کسی ملک نے اسے تسلیم نہیں کیا ہے اور نہ ہی 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کیے گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارت تجارت کے ترجمان حبیب الرحمان حبیب کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ پیٹرول اور بینزین کی خریداری کے لیے معاہدے کی شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے اور معاہدے کی تکمیل جلد ممکن ہے۔ترجمان حبیب الرحمان حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاہدے کی تکمیل کے بعد میڈیا کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ روسی وزارت خارجہ اور وزارت توانائی کے ترجمانوں نے اس پیش رفت پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔پیٹرول کے علاوہ گندم اور گیس کی خریداری کے لیے بھی بات چیت جاری ہے،