اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والوں کیخلاف آرمی چیف کا کاروائی کا مطالبہ

سوات ( آن لائن )آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کالام میں کافی نقصان ہوا ہے، پل اور ہوٹل تباہ ہوئے ہیں، 2010 کے سیلاب میں بھی یہاں ایسی ہی تباہی ہوئی تھی، دوبارہ ان ہی جگہوں پر تعمیرات کر نے کی اجازت دے کر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔آرمی چیف نے کانجو کینٹ ہیلی پیڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقصانات کی اسیسمنٹ کے لیے سروےضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومتیں اور فوج مل کر کریں گے، امید ہے 6سے 7 دنوں میں کالام روڈ کو کھول دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کالام، بحرین، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں ریلیف آپریشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔