اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں رہا ،رویندرا جڈیجا کا بیان

رویندرا جڈیجانے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد میٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی،سبھی نے کامیابی میں حصہ ڈالا،پاکستان کے خلاف بیٹرز ،اسپنرز اور فاسٹ بولرز نے اچھا پرفارم کیا۔بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان کے تینوں فاسٹ بولرز اچھے ہیں انہوں نے اچھی جگہ پر گیندیں کیں،پاکستانی فاسٹ بولرز کو کھیلنا آسان نہیں تھا،نسیم شاہ تیز نوجوان بولر ہیں انہیں معلوم ہے کہ کہاں گیند کرنی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پریشر میں جب پرفارم کریں تو آنے والے میچز کے لیے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان کے اسپنرز کو دیکھ کر میرا بیٹنگ نمبر تبدیل کیا۔