اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایک شخص نے اپنی 60ویں سالگرہ دریا میں کدو کی کشتی پر 61 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے منائی

نیبراسکا(آن لائن )یوں تو دنیا میں دلچسپ و عجیب ریکارڈ بنتے رہتے ہیں مگر اس نوجوان نے ایک بہت بڑے کدو سے تیار کردہ کشتی میں 61کلو میٹر کا سفر طے کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ سٹی آف بیلیویو نے فیس بک پر ڈوانے کو عالمی ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے کہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے سفر کی ابتداء بیلیویو سے کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈوانے ہینسن نے دریائے مِزوری میں اپنی ’برٹا‘ نامی کدو کی کشتی میں سوار ہو کر بیلیویو شہر سے نیبراسکا سٹی تک 61 کلومیٹر کا فاصلہ 11 گھنٹوں تک مسلسل چپّو چلا کر طے کیا۔ڈوانے ہینسن کے اس سفر کا مقصد شمالی ڈکوٹا کے ایک شخص رِک سوینسن کی جانب سے کدو کی کشتی میں 41 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ توڑنا تھا۔ رِک سوینسن نے یہ ریکارڈ 2016 میں بنایا تھا۔

یوں تو دنیا میں بہت بڑے بڑے کدو بھی پائے جاتے ہیں جیسے کے تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بہت بڑا کدو ہے جس پاس ایک شخص کھڑا ہے عام زبان میں اس کو پیٹھا بھی کہا جاتا ہے جس حلوہ بڑے ذوق سے بنایا جاتا ہے اور شوق سے کھایا جاتا ہے ۔ اسے میٹھے اور نمکین دونوں فلیورز میں بنایا جاتا ہے ۔ تو چلتے ہیں کہانی کی طرف امریکی ریاست نیبراسکا میں ایک شخص نے اپنی 60ویں سالگرہ دریا میں کدو کی کشتی پر 61 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے منائی۔