اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایف ڈبلیو او کو ہدایت ،سڑکیں فوری بحال کریں ،وزیر اعظم شہباز شریف

سوات ( آن لائن ) وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سانحہ بہت بڑا ہے جس میں لاکھوں لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں، دنیا بھر میں موجود اپنے دوستوں کی ضرورت ہے جو دکھی انسانیت کی مدد کریں، دوست ممالک سے دن رات جہاز امدادی سامان لے کر آرہے ہیں جس کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے لیے بھی 10 ارب روپے کی امداد کا اعلان کر دیا۔سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او کو ٹوٹی سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لیے 15 ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا اور بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے کا اعلان کیا، خیبرپختونخوا کے لیے بھی 10 ارب روپے کی امداد کا اعلان کرتا ہوں۔