اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فی الحال عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن ) شیخ رشید نے ٹوئٹر پر کئی انکشافات کر دیے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر ستم گر مہینے ہیں،یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ذمے دارانہ اور دانش مندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے۔ حکومت ڈیزل10روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔عوام کو بے زبان،بے آوازسمجھنے والےپچھتائیں گے۔سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا جب کہ نوازشریف کے راستے کی رُکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔