اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

خود ہی ڈاکٹر بن کر ادویات استعمال کرنا مائیکل جیکسن کی موت کا سبب بنا

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن، جنہوں نے جون 2009 میں دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا، کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوئے ہیں۔گلوکار منشیات کے لیے جعلی آئی ڈیز استعمال کرتے تھے۔خیال رہے کہ 50 سالہ گلوکار اپنے لاس اینجلس کے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔

ڈاکٹروں کے مطابق جسم میں غیر معمولی مقدار میں پروپوفول لینے کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔دستاویزی فلم میں یہ بھی دکھایا گیا کہ نشے کے ماہر ڈاکٹر ڈریو پنسکی واضح طور پر کہتے ہیں کہ ’ یہ کوئی نیند کی دوائی نہیں تھی،انہوں نے بتایا کہ ان دوائیوں کا استعمال نہ تو بے خوابی(انسومنیا) کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے اور نہ ہی اس دوائی کو معمول کے مطابق طبی سہولیات کے لیے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ اپنے پورے کیرئیر کے دوران جیکسن کئی دوسری دوائیوں پر بھی منحصر کرتے تھے

’۔مرے بتاتے ہیں کہ ‘یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی، وہ کئی دہائیوں سے ان دوائیوں کا استعمال کر رہے تھے، پوری دنیا کے مختلف ڈاکٹروں نے انہیں اس دوائی کا مشورہ دیا تھا اور اتنا ہی نہیں ڈاکٹروں نے انہیں کبھی کبھی ان دوائیوں کو انجیکشن سے بھی لینے کی اجازت دی تھی ۔