اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ، میڈیکل ٹیم پہنچ گئی

راولپنڈی(آن لائن ) اڈیالہ جیل میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں قید پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شہباز گل کی طبیعت اچانک خراب ہونے خبر گردش کرنے لگی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائےگا۔جبکہ جیل ذرائع کے مطابق شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔یاد رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانےکا الزام ہے، ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اور گزشتہ روز اُن کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی۔