اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایک مکان کے عقب سےقدیمی ڈائنوسار کی ہڈیاں برآمد

کروڑوں سال پہلے اس دنیا میں ڈائنو سار کا راج ہوا کرتا تھا۔پھر کسی آفت نے انہیں آ لیا اور ان کا خاتمہ ہوا۔اس کے قدیم ڈھانچے دنیا کہ مختلف حصوں سے ملتے رہتے ہیں اسی طرح پرتگال کے وسط سے پومبل شہر سے ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جس کا پورا قد 12 میٹر اور سر سے دم تک کی لمبائی 25 میٹر تھی۔ یہ جانور پتوں اور سبزے پرگزارہ کرتے تھے جبکہ یہ مخلوق چاروں پیروں پر چلا کرتی تھی۔

یہ کہانی 2017 میں شروع ہوئی جب ایک قطعہ اراضی کے مالک کو اپنے پلاٹ پر کئی غیرمعمولی بڑی ہڈیاں دکھائی دیں۔ یہ ہڈیاں تعمیراتی عمل میں ملی برآمد ہوئی تھیں اس کے بعد سائنسدانوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے باقاعدہ تحقیق شروع کی۔پھر اگست 2022 میں پرتگالی اور ہسپانوی ماہرین ایک جگہ جمع ہوئے اور یہاں باضابطہ تحقیق کی۔ اس کے بعد وہاں سے سوروپوڈ کی مزید ہڈیاں ملیں

جس کے بعد اسے یورپ سے دریافت ہونے والا سب سے بڑا ڈائنوسار قرار دیا جاسکتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ 10 سے 16 کروڑ سال قبل سوروپوڈ ڈائنوسار زندہ تھے اور اب تک انہیں سب سے بڑے ڈائنوسار میں شمار کیا جاتا ہے اس کے اعضا مکمل طور پر بن چکے تھے۔ فی الحال اس کے پسلیاں اور گردن کے کئی مہرے دریافت ہوئے ہیں تاہم مزید کھدائی کے بعد کئی اور قیمتی رکازات مل سکتے ہیں۔