اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کترینہ کیف نے اپنی شادی خفیہ رکھنے کا راز بتا دیا

یوں تو کئی ہیروئنز نے اپنی شادی کو صیحغہ راز میں رکھا جبکہ کئی نے کھلم کھلا اعلان کر کے شادیاں کیں ۔ رازادارانہ انداز میں شادی کرنے والی کترینہ کیف نے بالاآخر بتا ہی دیا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ اور جگہ کو کیوں خفیہ رکھا ۔ گزشتہ روز بالی وڈ کے فلم فیئر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد ہوا جہاں وکی کوشل اور کترینہ کیف لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس موقع پر کترینہ نے بھارتی میڈیا کو مختصر انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی شادی صیغہ راز میں رکھنے کی وجہ سے پردہ اٹھایا۔کترینہ کیف نے بتایاکہ ’اسے نجی رکھنے کی کوشش کرنے سے زیادہ ہمیں کووڈ کی وجہ سے شادی کو خفیہ رکھنا پڑا،

میرے گھر والے ذاتی طور پر کووڈ سے متاثر ہوئے تھے اور یہ چیز مجھے بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ کووڈ کتنا سنجیدہ معاملہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اب دنیا خطرے سے باہر ہے یہ پہلا ایوارڈ شو ہے جس میں، میں نے کووڈ کے بعد شرکت کی ہے اور میں یہاں آ کر خوش ہوں‘۔واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر 2021 میں راجستھان میں ہوئی تھی۔