اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پی اے سی کا پی آئی اے کو مفت ٹکٹس ختم کرنے کا حکم،فنڈ استعمال نہ کرنے پر بھی برہم

قومی ائرلائن کی پریمیئر سروس شروع کرنے، سروس میں 3 ارب 19 کروڑ کا نقصان ہونے اور انکوائری بند کرنے سے متعلق بحث کے دوران چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پی آئی اے کا دشمن وہ ہے جس نے بزنس کلاس ختم کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے کہا ہے کہ کسی کو سہولت دینے کے لیے نظریہ ضرورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 2019-20ء کا جائزہ لیا گیا۔پی اے سی نے گوادر ائرپورٹ کے لیے مختص 1.8 ارب کے فنڈز استعمال نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو بیرونی اور بعض اندرونی قوتیں سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ چیئرمین ، نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں دستیاب فنڈز استعمال نہ کرنا بڑی غفلت ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گوادر ائرپورٹ کے لیے ملنے والی گرانٹ استعمال نہ ہونے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سول ایوی ایشن اور آڈیٹر جنرل کو ذمے داری کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پریمیئر سروس سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی۔ پی آئی اے بورڈ اجلاس میں پریمیئر سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سروس سے امیج بہتر ہوگا لیکن یہ معاشی طور پر فائدہ مند نہیں۔