اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ظہیر کی والدہ نور کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے کیس میں عدالت نے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد ظہیر کی والدہ سمیت 6 دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تحریری حکم نامے میں عدالت نے مزید کہا کہ تفتیشی افسر ایم ایل او کے لیے متاثرہ بچی کو پولیس سرجن کے روبرو پیش کرے اور اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ملزمان ظہیر اور شبیر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی۔عدالت نے تحریری حکم میں مفرور ملزمان نور بی بی سمیت 6 کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ چالان میں زیادتی شامل نہیں کی گئی۔ چالان میں سندھ چائلڈ ایسٹرن میرج ایکٹ، اغوا، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو متاثرہ بچی کا ایم ایل او کرانے کا حکم دیدیا۔