اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

50 ملین ڈالر کا امدادی سامان امارات سے آنا شروع ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن )ملک میں جاری حالیہ سیلابی صورتحال پر دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان کی امداد کا اعلان کیا ہے انہی میں ایک امارات بھی ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ میں نے صدر محمد بن زاید کی دعوت پر 3 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنا تھا، ہم نے باہمی طور پر دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ میں ملک میں امدادی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کر سکوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان آنا شروع ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 50 ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی کھیپ کی فراہمی شروع کردی ہے، گزشتہ رات یواے ای کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلی فونک پر گفتگو ہوئی، انہوں نے یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔