اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خاتون جج دھمکیاں کیس، عمران خان کی پیشی ، کہاں ہے وہ جیکٹ اور کلاشنگوف جو عمران خان سے برآمد ہوئی ۔ جج کا پراسیکیوٹر سے مکالمہ

اسلام آباد : بابر اعوان نے کہا میرے مؤکل کو ضمانت دی جائے جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ جو عدالت آتا ہے اسے ضمانت ملتی ہے۔ دوران سماعت بابر اعوان ایڈووکیٹ نے عمران خان کو دیا گیا تھریٹ لیٹر عدالت میں جمع کرا دیا جس پر جج نے کہا کہ عمران خان کے خلاف دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہی ہو گی، عدالت نے کیس کی سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤکل کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان عدالت میں موجود ہیں۔
عدالت نے 12 ستمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
جج نے سرکاری پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ سیون اے ٹی اے جرم کے بغیر کبھی درج ہوئی، آپ کو بتانا ہو گا کونسی کلاشنکوف لی گئی اور کونسی خودکش جیکٹ پہن کر حملہ کیا گیا؟
پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے ملزم کو عدالت میں پیش کریں پھر ہم بحث کریں گے، جس پر جج نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جن کو دھمکی دی گئی ان کا بیان بھی پڑھ کر سنائیں، اس فرض شناس افسر نے اس سے پہلے کتنے دہشتگردی کے مقدمے کیے ہیں؟
خاتون مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔