اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کسی بھی مسلمان ڈلیوری بوائے کو نہ بھیجنا ،انتہا پسند ہندو گاہک کا کمپنی سے تقاضا

سوئیگی ایپ پر مخصوص ہدایات کا اسکرین شاٹ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکسی اور ڈرائیورز کے چیئرمین شیخ صلاح الدین نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، جس پر انہوں نے پوچھا کیا کوئی اس تعصب پسند کسٹمر کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں سوئیگی فوڈ ڈیلیوری پر صارف نے کھانا ڈیلیور کرنے کے لیے کسی مسلمان ڈیلیوری بوائے کو نہ بھیجے کا مطالبہ کیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ ماضی میں ایک اور سوئیگی فوڈ ایپ پر گاہک نے اس بنیاد پر آرڈر مسترد کردیا تھا کہ مسلمان ڈیلیوری بوائے کھانا لے کر آیا۔
قبل ازیں گزشتہ روز بھارتی ریاست آسام میں مودی سرکار نے القاعدہ سے روابط رکھنے کا بے بنیاد الزام عائد کرکے ایک مدرسے کو شہید کردیا تھا، آسام حکومت اس سے قبل بھی ایک مدرسے کو بلڈوزر کی مدد سے شہید کرچکی ہے جبکہ ایک ہفتے میں 3 مساجد کو شہید کیا گیا ہے۔