اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مہنگا تیل منگوانے کی بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔شہباز شریف کی حکام کو فوری عمل درآمد کی ہدایت

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شمسی توانائی منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ موسم گرما تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف دینے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ شمسی توانائی منصوبے کے تحت سولر پاور سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں اور ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر بجلی فراہم کی جائے گی۔