اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کے حالیہ سیلاب نے خشکی پر 100 کلومیٹر وسیع جھیل بنادی ہے ، ناسا

واشنگٹن(آن لائن ) ناسا نے اپنی سیٹلائٹ تصاویر کو دیکھ کر انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے سندھ کے علاقوں میں دریا کا بہاؤ کناروں سے باہر آگیا اور اس نے وسیع ہوتے ہوئے وقتی طور پر ایک ایسی جھیل کی شکل اختیار کرلی جو 100 کلومیٹر وسیع ہے۔ناسا کے مطابق 1961ء کے بعد سے پاکستان نے شدید ترین مون سون دیکھا ہے جس کی تصدیق محکمہ موسمیات نے بھی کی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشوں نے آبادیوں اور دیہات کو نگل لیا ہے۔ فصلیں بہہ گئی ہیں اور عمارتیں مخدوش ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب ارضیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے یورپی سائنسی فورم ’کوپرنیکس‘ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ مون سون کا وہ نظام ہے جو اس سال کم ازکم 10 گنا زائد شدت اختیار کرچکا تھا۔
ناسا نے 28 اگست کو موڈس سیٹلائٹ سینسر سے لی گئی تصاویر جاری کی ہیں جس میں موسلادھار طوفانی بارشوں اور دریا کے بیرونی بہاؤ سے پانی کی وسیع مقدار ایک جھیل نما شکل اختیار کرچکی ہے اور سندھ کا ایک وسیع میدانی علاقہ اس کے زیرِ عتاب آگیا ہے۔ناسا کے مطابق یہ تمام علاقہ ایک زخیز زرعی خطہ تھا جو شدید متاثر ہوا ہے۔

سندھ کے مرکزی علاقے کی تصویر میں نیلا رنگ بارش کے پانی کو ظاہر کررہا ہے جو 100 کلومیٹر علاقے پر پھیل چکا ہے (فوٹو:موڈس سیٹلائٹ)