اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

963,417FansLike
10,005FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل طلب

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21اکتوبر کو طلب کر لیا۔

خبرو ں کے مطابق اسلام آباد میں طلب کیے گئے اجلاس میں پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی کے علاوہ ،مہنگائی اور دیگرحکومتی امور پرتبادلہ خیال ہو گا۔

دوسری جانب حکومت نے تحریک انصاف کے مزید25 اراکین قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے پر غور شروع کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ٹی آئی پر دباؤ بڑھانے کیلئے استعفے منظور کرنے پر غور کر رہے ہیں ،شعبہ قانون سازی سے فہرست مانگی گئی جو سپیکر کو بھجوا دی گئی ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھیجی گئی فہرست میں زیادہ اراکین کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے،ذرائع کاکہناہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی ۔