اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زہر اگلتے رشتے داروں سے پیچھا چھڑوانا ہے توانہیں لہسن کھا کر ملیں، علی ظفر

تلخ رشتوں سے کیسے جان چھڑائی جائے؟ علی ظفر نے آسان حل بتادیا۔

پاکستانی معروف اداکار علی ظفر نہ صرف نوجوانوں میں اپنی گلوکاری کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں بلکہ وہ زندگی کے مختلف پہلوں پر بھی بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تلخ اور زہر اگلتے رشتوں سے پیچھا چھڑانے کیلئے ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی سے نہ چاہتے ہوئے بھی ملنے جارہے ہیں صرف اس لیے کیونکہ آپ سامنے والے کو منع کرنے کی ہمت نہیں کرپارہے اور اسے نہیں بتا پارہے کہ میں تم سے نہیں مل سکتا۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں آپ کو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایک عدد لہسن چباکر اس شخص سے ملیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ جب آپ اس سے بات کرنے کے لیے منہ کھولیں گے تو وہ شخص خود ہی آپ سے جان چھڑا کر اللّٰہ حافظ کہہ دے گا۔