اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سینٹری ورکرز کا انوکھا احتجاج، اپنے ہی افسروں کو کوڑے میں محصور کر دیا

کھاریاں(نیوز الرٹ رپورٹ) سینٹری ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج، شہر بھر کا کوڑا کرکٹ اپنے افسروں کے دفاتر کے باہر ڈھیر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کھاریاں کے سینٹری ورکرز نے گذشتہ روز تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف شہر بھر سے کوڑا اکٹھا کر کے لانے والی ٹرالیاں لا کر اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر اور بلدیہ کے دوسرے افسران کے دفاتر کے باہر کھڑی کر دیں۔ ورکرز نے صرف اسی پر بس نہیں کی بلکہ تنخواہیں دینے والے افسر خواجہ اللہ رکھا کے دفتر کے باہر کوڑے کا ڈھیر لگا کر انہیں دفتر میں محصور کر دیا۔ اس موقع پر ملازمین نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے افسران نے کمیشن کی خاطر گذشتہ دو دن میں ٹھیکیداروں کو چالیس لاکھ روپے کی ادائیگیاں تو کر دیں لیکن اپنے ملازمین کو تنخواہوں سے ابھی تک محروم رکھا ہوا ہے۔