اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

معروف پاکستانی اداکارببرک شاہ کا 4 سالہ بیٹا ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ کے چار سالہ بیٹے کا انتقال ہوگیا۔

اداکار کی جانب سے یہ افسوسناک خبر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرمداحوں کو دی گئی، انہوں نے بیٹے زاویار شاہ کی دو تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہا۔

ببرک شاہ نے لکھا کہ میرےتمام بیٹوں میں سے یہ سب سے زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری ملاقات دوبارہ ہو۔

ساتھ ہی اداکار نے بیٹے کے لیے دعا کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ببرک شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بیٹے کی موت پانی کے ٹینک میں ڈوبنے کا باعث ہوئی ہے۔