اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سینیئر اداکار فردوس جمال کینسرمیں مبتلا،بیٹے نے دعاؤں کی اپیل کر دی

پاکستان کے سینیئر اداکار فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے، ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے تصدیق کی ہے۔

اداکار حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ میرے والد کے کینسر کا علاج اسوقت شوکت خانم اسپتال میں چل رہا ہے۔


حمزہ فردوس نے مزید لکھا کہ انکے والد تمام مشکلات سے نمٹتے ہوئے اداکار بنے لیکن اب انہیں ایک اور جنگ لڑنی ہے اور خوش قسمتی سے معاملات ان کے حق میں ہیں، ان شاء اللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے۔

اداکار نے لکھا کہ ’’ براہ کرم میرے ولد فردوس جمال اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔