اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت: بیٹےنے اداکارہ ماں کو قتل کرکے لاش دریا میں برد کر دی

بھارتی ٹی وی اداکارہ وینا کپورکو ان کے ہی بیٹے نے مار کر لاش دریا میں پھینک دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا کپورممبئی میں واقع جے وی پی ٹی اسکیم کے ایک فلیٹ میں چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہتی تھیں۔

بڑے بیٹے کا کئی روز سے والدہ سے فون بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔جس پر اس نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے چوکیدار سے رابطہ کیا۔ چوکیدار نے یہ بھی کہا کہ اس نے بھی اسے کچھ دنوں سے نہیں دیکھا۔

اس کے بعد بیٹے نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں والدہ کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔ جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

جانچ کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں وینا کپور کا چھوٹا بیٹا سچن اور اس کا نوکر لالو کو فریج کا ایک خالی ڈبہ اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے سچن سے تفتیش شروع کی تو اس نے اپنی ماں کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے اداکارہ کی بیٹے اور اس کے گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے لاش جنگل میں دریا کے کنارے سے برآمد کرلی۔