اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاہ رخ اور دیپکا کی جوڑی پھر سے ٹاپ ٹرینڈ،پٹھان فلم کا گانا جاری کر دیا گیا

شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کا پہلا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

یش راج فلمز کے بینرر تلے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے برس ریلیز کی جارہی ہے۔

فلم کا پہلا گانا انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا جس کے حوالے سے کئی دنوں سے ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔ گانے میں دیپیکا پڈوکون کی بولڈ ڈریسنگ اور لکز، شاہ رخ خان کا مختلف لُک اور بالی ووڈ کنگ کے Abs پر بات کی جا رہی ہے۔

اس گانے میں دیپیکا اور شاہ رخ کی کیمسٹری پر بھی خوب چرچا ہورہا ہے۔

بے شرم رنگ کو ہندی کے علاوہ بیک وقت تامل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔فلم کے تینوں زبان میں گائے گئے گانے کو شلپا راؤ ، وشال اور شیکھر نے گایا ہے۔

فلم پٹھان میں دیپیکا ، شاہ رخ خان اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر 5 برس بعد واپسی ہوگی۔