اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی اداکار نے ٹک ٹاک گرل عائشہ سےشادی کی خواہش ظاہر کر دی

بھارتی اداکار فیضان انصاری نے میرا دل یہ پکارے گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنے جلد پاکستان آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق فیضان انصاری نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی۔

فیضان نے کہا کہ وہ عائشہ سے شادی کرنے کے لئے پاکستان کا ویزا بھی حاصل کررہے ہیں، اس کے لیے انہوں نے دوسرا پاسپورٹ بھی بنوالیا ہے ۔ وہ 2 سے 3 دن میں عائشہ سے ملنے ممبئی سے لاہور پہنچ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فیضان انصاری نے کہا کہ جب سے انہوں نے عائشہ کو دیکھا ہے، انہیں وہ بہت اچھی لگیں ہیں۔ ان کی عائشہ سے ملاقات روز ہی خوابوں میں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا پلان یہ ہے کہ اپنی شادی میں وہ اور عائشہ مل کر ڈانس کریں گے۔ شادی کا ایک استقبالیہ لاہور میں ہوگا اور دوسرا بھارت ممبئی میں ہوگا۔فیضان نے کہا کہ عائشہ شادی کے بعد ممبئی ضرور آئیں گی۔ انہوں نے میڈیا سے درخوست کی کہ ان کی شادی میں شرکت ضرور کیجیے گا، کچھ نہیں ہوتا کہ کوئی بھارت میں ہو یا پاکستان میں۔