اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک بھر میں الیکٹرک بریک ڈاؤن:اسلام آباد، لاہور ،کراچی ،کوئٹہ ،ملتان سمیت بیشتر شہروںمیں بجلی غائب

اسلام آ باد ، کراچی ،لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق آج صبح 7:34 نیشنل گرڈ میں فریکوئینسی کم ہونے کے باعث متعدد شہروں کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی۔ جس سے کراچی کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ کے الیکٹرک کا نیٹ ورک محفوظ اور فعال ہے۔ ہمارا عملہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور بحالی کا عمل شروع کیا جارہا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ملتان ریجن میں بھی سسٹم ٹرپ ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے، آئیسکو کے 117گرڈ اسٹیشنز سے بھی بجلی غائب ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22اضلاع میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکّام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔ کیسکو حکّام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہے۔

لاہو رمیں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقو ں میں بجلی معطل ہے جبکہ لاہور ہی میں شادمان، باغبان پورہ، حسن ٹاون، اعوان ٹاون، اقبال ٹاون میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔

بجلی بریک ڈاؤن کے باعث لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا پہیہ بھی رک گیا ہے، انتظامیہ میٹرو ٹرین کے مطابق بجلی آئے گی تو ہی میٹرو ٹرین چل سکے گی، بجلی کے بغیر اورنج لائن ٹرین نہیں چل سکتی۔

پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے۔