اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے موزوں تاریخوں کا اعلا ن کر دیا

الیکشن کمیشن نےپنجاب میں الیکشن 9 سے 13 اپریل جبکہ خیبر پختونخوا میں الیکشن 15 سے 17 اپریل کو کرانی کی تجویز پیش کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنروں کو انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے خلط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل کی گئی ،پنجاب میں الیکشن کے لیے 13 اپریل کے بعد کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی ۔

الیکشن کمیشن90 روز کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا گورنر کا آئینی حق ہے،اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔گورنر پنجاب 9 سے 13 اپریل کے درمیان الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ۔

اسی طرح کے پی اسمبلی18 اجنوری کو تحلیل کی گئی ،انتخابات کے لیے15 سے 17 اپریل کی تاریخ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔