لاہور: فواد چوہدری کا 24گھنٹے کا راہدرای ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد ہتھ کڑی لگا کر لاہور کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر نےکیس کی سماعت کی ۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں آئینی درخواست درج کی گئی ہے۔فواد چوہدری کواسلام آباد منتقل کرنا ہے اس لیے راہداری درخواست دی جائے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ لاہور میں کیو ں پیش کیا گیا اسلام آباد کا صرف 4 گھنٹے کا سفر ہے وہاں ہی انہیں پیش کر لیا جاتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی بھی نہیںدی گئی ،جس کے بعد فواد چوہدری کو پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی کاپی دی گئی ۔

فواد چوہدری کو کہنا تھا کہ مجھے یوں گرفتار کرنے کے لیے یوں پولیس لگائی گئی جیسے کسی جیمز بونڈ کو پکڑنا ہوں ۔

یاد ہے کہ پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کو آج صبح ان کی لاہور کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ۔