اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کی معیشت صرف آئی ایم ایف کے سہارے نہیں چل سکے گی ،موڈیز

عالمی ماہر معاشیات کترینہ ایل کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت صرف آئی ایم ایف کے قرضکے سہارے نہیں چل سکے گی ۔

موڈیز کی ماہر اقتصایات نے ایک انٹرویو میں کہا کہ2023 کے ابتدائی چھ ماہ میں پاکستان میں افراط زر کی شرح 33 فیصد کی بلند ترین سطح تک جانے کا امکان ہے۔پاکستان کو درحقیقت مستحکم مینجمنٹ پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

کابینہ نے 170 ارب روپے ٹیکس کے مالیاتی بل کی منظوری دے دی، سیگریٹ،مشروبات اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

کترینہ ایل نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے صرف آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج کافی نہیں ہو گا، معشیت کی درست سمت کے لیےمضبوط معاشی طریقہ کار کی ضرورت ہے،پاکستان کو آئندہ بھی سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، مالی سال 2024 میں بھی مالیاتی و معاشی بحران اسی طرح جاری رہنے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات کچھ تبدیل نہیں ہوگا، پاکستان کا ٹریک ریکارڈ کوئی زیادہ اچھا نہیں ، صرف اضافی فنڈز جمع کرنے سے زیادہ فائدہ نہیں ملے گا۔