اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

باجوہ ایک اور ایکسٹینشن کے خواہش مند تھے،نواز شریف کے علاوہ بہت سے لوگ رضامند تھے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ایک اور ایکسٹینشن مانگ رہے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سمیت دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کے لوگ جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے حق میں تھے۔صرف ایک شخص اس کے خلاف تھا اور وہ نواز شریف تھے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں ۔عمران خان کے خلاف کیس چلائیں ان کے خلاف ثبوت ملیں تو ان کو سزا دی جائے اور گرفتار کیا جائے ۔اس سے پہلے گرفتاری کوئی دانش مندی نہیں ہے۔

جیل بھرو تحریک کےآغاز پر پہلے خود گرفتاری دوں گا،عمران خان

صوبائی الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح ہے الیکشن 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے۔ وفاقی وزرا جو مرضی کہیں الیکشن وقت پر ہی ہونے ہیں ۔