اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت میں ٹوئٹر کے دفاتر بند

ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارت میں موجود اپنے 3 میں سے 2 دفاتر کو بند کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارت میں بند کیے گئے 2 دفاتر کے ملازمین کو گھر بیٹھ کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دفاتر کوٹوئٹر کے مالک ایلن مسک کی نئی پالیسی کے باعث بند کیا گیا ہے، انتظامیہ کا موقف ہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے دفاتر کے عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹوئٹر کا انتظام سنبھالنے کے بعد سے اب تک ایلن مسک کی جانب سے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوکریوں سےنکالے گئے بیشتر ملازمین کا تعلق بھارت سے ہے۔ اس کے علاوہ انڈیا میں موجود ٹوئٹر کے دفاتر میں 200 ملازمین کام کرتے تھے جن میں سے 90 کو ملازمتوں سے نکالا جا چکا ہے۔