اسلام آباد کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو کے گھر میں داخل ہونے والا چیتا پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق وائلڈ لائف کی ٹیموں نے 6 گھنٹے بعد چیتے کو پکڑا ہے۔
خیال رہے کہ آج دن کے وقت ڈی ایچ اے فیز ٹو کے علاقے میں چیتا گھس آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
Leopard in Islamabad. Enter in a housing society. Wild life team arrive on time & carried out the rescue operation.#Leopard pic.twitter.com/0PU4gCJWDI
— Asad Azeem (@axada2) February 16, 2023
چیتے کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا تھا کہ چیتا مختلف گھروں سے چھلانگیں لگا کر ایک گھنٹے سے زیر تعمیر گھر میں چھپ گیا تھا۔