اگر گورنرالیکشن کی تاریخ نہیں دیتے توصدر مملکت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ، اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر گورنر الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے تو صدر بطور سربراہ آئینی اختار استعمال کرتے ہوئے صوبائی الیکشنز کی تاریخ دے سکتے ہیں ۔

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمرنے کہا کہ عمران خان کی تمام جدوجہد آئین و قانون کے دائرے کے اندر رہی ہے، یہ عمران خان کے خوف سے الیکشن اور عوام سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

جنرل باجوہ نے یوکیرن جنگ میں روس کی مذمت کرنے کو کہا ، عمران خان

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکو مت رجیم چینج آپریشن کی سازش کے نتیجے میں آئی، سندھ ہاؤس میں منڈی لگا کر آئے تھے یہ عوام میں جانے کوتیار نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے واضح کردیا ہے کہ آئین توڑنے کو بھی تیار ہیں، موجودہ حکومت عوام کے سامنے جانے کو تیار نہیں ہیں جب کہ ہم آئین اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔