اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں ، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں حالات کو دیکھتے ہوئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائےگا۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے فیصلہ واضح ہے ،نظر ثانی کی ضرورت نہیں تشریح کی بات نہیں کریں گے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی ہار جیت کی بات نہیں۔آئینی معاملے پر بحث چھڑ گئی ، دو ججز نے رضاکارانہ خود کیس سے الگ کر لیا۔سو موٹو کا اختیار اس لیےنہیں ہونا چاہیے کیونکہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں ہے۔

سپریم کورٹ کا پنجاب اور پختونخوا میں 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کا حکم

ہمارے مطابق یہ پٹیشن3 کے مقابلے میں 4 سے مسترد ہوگئی ہے، فاضل جج صاحبان نے فیصلہ دیا ہےکہ ہائی کورٹس فیصلہ کریں، پہلے ہی 2ججز صاحبان کہہ چکےکہ یہ کیس قابل سماعت نہیں،

انہوں نے کہا ہے کہ آج فیصلے میں 3 ججزنے کہا کہ گورنر یا ای سی پی مشاورت سے تاریخ دے۔90روز تو اب گزر جائیں گے لیکن حالات کے مدِ نظر تاریخ دی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں حالات سازگارہوں گےوہاں انتخابات ہوسکتے ہیں۔صدر مملکت کی تاریخ سے متعلق معذرت اعلیٰ ظرفی ہے۔صدر مملکت نے آئین سےانحراف کیا۔آن ریکارڈ کہہ رہے ہیں کہ کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا۔

سپریم کورٹ کے 4 جج صاحبان نے اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟

انہوں نے کہا ہے کہ آئین میں ہے اسمبلی نشستوں کی تقسیم رقبے پر نہیں آبادی کے تناسب پر ہوگی۔پنجاب میں الیکشن مردم شماری سے پہلے کرا رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں مردم شماری کے بعد الیکشن ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ 8ماہ اس پراسس میں رہنے کے باوجود انگلیاں اٹھیں گی،الیکشن کمیشن کو یہ ساری باتیں طے کرنا ہوں گی۔