اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت: سپریم کورٹ کا4 رکنی بینچ بھی ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے التواء کے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔جسٹس امین الدین کے بعد جسٹس جمال مندوخیل نے بھی بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی۔کیس کی سماعت 2 بجے ہو گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال گزشتہ روز 4 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔کیس کی سماعت ہوئی توجسٹس مندوخیل نے بینچ ک حصہ بننے سے معذرت کرلی جس کے بعد ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا۔

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال

جسٹس مندوخیل نےموقف دیا کہ آرڈر کورٹ میں نہیں لکھوایا گیا۔چیف جسٹس نے ان سے مشاورت نہیں کی اس لیےمعاملے پر اوپن کورٹ میں غور ہونا چاہیے۔آرڈر لکھواتے وقت مجھسے کسی نے مشورہ نہیں کیا اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ بینچ میں میری ضرورت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس دعا کے ساتھ خود کو بینچ سے الگ کرتا ہوں کہ خدا اس ادراے کو خیر میں رکھے۔ہم سب کو آئین کا پابند ہونا چاہیے جو بھی فیصلہ آئے وہ سب کو قبول ہو ۔

پانچ رکنی بنچ ہو یا فل کورٹ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا: عمران خان

یاد رہے کہ جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل کی سرابراہی میں ،جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس منیب اختراور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 4 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا تھا۔