اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فتنے کو ملکی سیاست میں سے مائنس کرنا ضروری ہو چکا: رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فتنے کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کرنا ضروری ہو چکا ہے۔

سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جسٹس مندوخیل نے بینچ سے علیحدگی اختیار کی جو کہ ایک افسوس ناک عمل ہے۔جج نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ رائے کے بغیر فیصلہ لکھ کر دیا گیا۔یہ صورتحال انتہائی افوسناک اورسانحے سے کم نہیں ۔

جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت: سپریم کورٹ کا4 رکنی بینچ بھی ٹوٹ گیا

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوتا یہ فیلڈہولڈر کرے گے۔ یہ بینچ 9 ججز سے شروع ہوا۔اب اس بینچ میں 3 ججز ہیں ۔ایک معزز جج پہلے بینچ کا حصہ نہیں تھے اب وہ اس بینچ کا حصہ ہیں ۔

رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ اگر فل بینچ اس کیس فیصلہ نہیں کرے تو انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آئے گا۔انارکی کاحصہ نہ بنیں ۔ فل بینچ بنائیں ۔ انصاف ہوا تو ہوتا نظر بھی آئے گا۔

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال

ان کا کہنا تھا کہ ایک فتنے نے پاکستان کو کس موڑ پر لا کھڑا کیا۔ اس فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا پڑے گا۔چیف جسٹس جائزہ لیں یہ فتنہ ملک میں کیسے متعارف ہوا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے اس فتنے نےپاکستان کی سیاست کو کمزور کیا اب عدلیہ کو اس موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔یہ فتنہ چاہتا ہے ملک میں افراتفری ہو۔ فتنے سے غیر آئینی طورپر اسمبلیاں توڑیں ۔