اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کرے تو گھر جائے گی : فواد چوہدری

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی ادراےمیں بھی جان نہیں کہ وہ عدالتی فیصلوں کو رد کر سکے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلے 3 ماہ میں پاکستا ن کے چیلنجز میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔اس وقت کسی بھی ادارے میں اتنی جان نہیں ۔ الیکشن نہ کروانے سوے کیا ملک کے مسائل میں کمی آئے گی یا حل ہو جائیں گے۔

فتنے کو ملکی سیاست میں سے مائنس کرنا ضروری ہو چکا: رانا ثنا اللہ

ان کا کہنا تھا کہ تمام ذمہ داران کو ملکی حالات ٹیم کرنے میں کردار ادا کرنا پڑے گا۔ذمہ داران کی یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ ملک میں آئین و قانون کی عملداری کو یقین بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف اور عمران خان ملک میں عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں ، جو بھی عدالت کے حکم کی تعیل نہیں کرے گا اسے گھر جانا پڑے گا۔ اس کے ساتھ یوسف رضا گیلانی والا معاملہ ہو گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے التواء کے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا 5 رکنی بینچ دوسری بار ٹوٹ چکا ہے۔ 3 رکنی بینچ آج کیس کی دوبارہ سماعت شروع کرے گا۔