اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت کرکٹ کو سپر پاور کی طرح چلاتاہے: عمران خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ میں متکبرانہ رویہ رکھتا ہے۔ بھارت کرکٹ کو سپر پاور کی طرح ڈیل کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا سب سے بڑا سپانسر ہے اس لیے وہ کرکٹ کو کسی سپر پاور کی طرح ڈیل کرتا ہے۔بھارت کرکٹ کوتکبر کے ساتھ ڈیل کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے آئی سی سی میں بھی فیصلے بھارت کے ہی چلتے ہیں ۔ وہی طے کرتا ہے کہ کس کے ساتھ کھیلنا ہے اور کس کے ساتھ نہیں ۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے باعث پاکستان آئی پی ایل میں نہیں کھیل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑی حیران کن بات ہے بھارت نے کس طرح تکبر کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے بارہ کر رکھا ہے۔اگر بھارت اجازت نہیں دیتا تو کوئی بات نہیں پاکستان کے ساتھ پی ایس ایل کی شکل میں ایک کوالٹی لیگ موجود ہے۔