اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ کے بینچ پر نواز شریف کا رد عمل سامنے آ گیا

نوازشریف کا کہنا ہے کہ جو بینچ قبول نہیں اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا ؟ انتخابات سےمتعلق کیس میں فل کورٹ بنانے پر سب متفق ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ( ن )کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو بینچ قبول نہیں اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، سب متفق ہیں کہ انتخابات سےمتعلق کیس پرفل کورٹ بنایاجائے،یہ قومی معاملےہےکسی ٹرک یاریڑھی والےکانہیں۔

انتخابات کے التواء کاکیس:سپریم کورٹ کی سماعت پیر تک ملتوی

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا پارلیمنٹ نے اپنی رائے کااظہارکردیا،بل بھی پاس کردیا،یہ بل صدرمملکت کےپاس دستخط کیلئےچلاگیا ہے۔

انہوں نے کہا ملک اس وقت تاریخ کےنازک موڑسےگزررہاہے،2018 میں پھلتےپھولتےپاکستان کےساتھ گھناؤنامذاق کیاگیا۔

نواز شریف نے کہا 2017 میں بھی ایسابینچ بناتھاجہاں پاکستان کامستقبل تاریک نظرآتاہے،یہ قومی معاملہ ہےکسی ٹرک یاریڑھی والےکانہیں۔