اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دفاعی اخراجات، سعودی عرب برطانیہ، جرمنی اور فرانس سے بھی آگے

سویڈن میں قائم اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آرآئی) کی 2022ء میں عالمی فوجی اخراجات سے متعلق رپورٹ کے مطابق سعودی عرب فوجی اخراجات کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔

سال 2022ء میں سعودی عرب کے فوجی اخراجات 75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے اوریہ اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 16 فی صد زیادہ ہیں۔

7.4 فی صد اضافے کے ساتھ سعودی عرب نے یوکرین کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں دفاع پر اپنی جی ڈی پی کا زیادہ خرچ کیا ہے۔

اسرائیل کے دفاعی اخراجات 4.2 فی صد کم ہوکر 23.4 ارب ڈالر رہ گئے ہیں کیونکہ اس نے اپنے بجٹ کو متوازن رکھنے کے لیے کٹوتیاں کی ہیں۔

یوکرین میں جاری جنگ کے دوران میں یورپی فوجی اخراجات میں گذشتہ 30 برسوں میں سال بہ سال کی بنیاد پرسب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دنیامیں مجموعی طورپر دفاع پرسب سے زیادہ خرچ کرنے والے تین ممالک امریکا، چین اور روس ہیں۔

متحدہ عرب امارات کو ایس آئی پی آر آئی کے اعداد وشمار کواس رپورٹ میں شامل نہیں کیا ہے۔

ایس آئی پی آر آئی کے فوجی اخراجات اور اسلحہ کی پیداوارکے پروگرام کے سینئر محقق ڈاکٹر نان تیان نے کہا کہ اخراجات میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ ہم غیرمحفوظ دنیا میں رہ رہے ہیں۔