اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

توہین عدالت والے سن لیں ایوان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کردیا : وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توہین عدالت والے سن لیں ایوان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ چیف جسٹس والے بینچ کو نہیں مانتے ۔4 ججز کے فیصلے کو مانتے ہیں

وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد خطاب کرتے کہا کہ4 ، 3 کے فیصلے کو مانتے ہیں ،3 ججز کے بینچ کو نہیں ۔ توہین عدالت کی دھمکی دینے والوں سن لوآج ہاؤس نے اپنا فیصلہ دیدیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا پارلیمنٹ قانون بنائے اور عدلیہ اسے روک دے ۔ پارلیمان جو فیصلہ کرتی ہے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ثاقب نثار اور اس کے ساتھیوں نے پاکستان کے خلاف سازش کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا

وزیر اعظم نے سابق چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج ثاقب نثار کا کردار پوری قوم کے سامنے آ چکا ہے ۔ ثاقب نثار نے سوموٹو سے عدالتی نظام تباہ کردیا۔ ثاقب نثار نے پاکستان کے اندر ہسپتالوں کا نظام بگاڑ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ روس سے سستے تیل کا جہاز پاکستان آرہا ہے۔ تباہ حال معیشت کے ساتھ ہم نے پاکستان کی ذمہ داری سنبھالی ۔ شہروں کی بجائے دیہات کے نتائج پہلے آنے شروع ہوں گئے ۔ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے انتظامات کیے گئے۔