اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مذاکرات وقت کا ضیاع ہے:خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے ہی شرائط سامنے رکھ دی جائیں تو ایسے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سنا سے ایسی باتیں کی جا رہی ہیں ۔پھر ہمیں ان سے مذاکرات کرنے کا کوئی شوق نہیں ۔مولانا فضل الرحمان تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان سے بات نہ کی جائے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان سے بات کی جائے ۔ حکومتی اتحاد کی باقی جماعتیں تو پہلے ہی سمجھ چکی ہیں کہ ان سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔

عمران خان نے امریکی سفیر ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے کہا کہ میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ ان سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔الگ الک انتخابات سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔اداروں میں پاور اسٹرگل چل رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کوئی عمران خان کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔ عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے انتخابات میں جانے کے خوف کی بات درست نہیں ۔

انہوں نے کہ مقبولیت ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ۔عمران خان کو خوف ہے کہ وقت گزر گیا تو ان کی مقبولیت کم ہو جائے گی ۔ البتہ الیکشن ایک ہی دن ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے ممبر فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا مؤقف بالکل سادہ ہے تحریک انصاف نے اجتماعی استعفی دیا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہوں۔

انہوں نے ٹوئٹر پیغا م میں کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے جب اجتماعی استعفیٰ کی تعریف ہی مسترد کر دی اور کہا کہ استعفیٰ اجتماعی نہیں ہو گا تو ہم نے کہا پھر استعفیٰ واپس کر دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر عدالت اجتماعی استعفی کی تعریف نہ بدلتی اور ملک انتخابات کی طرف جاتا موجودہ بحران پیدا نہ ہوتا۔