اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اشتہاری گھریلو ملازمہ 13 سال بعد گرفتار

لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ بن کرڈکیتی کرنے والی اشتہاری خاتون کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نےملازمہ بن کرگھروں میں وارداتیں کرنے والی اشتہاری مجرمہ صبا بی بی کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صبا بی بی نے 13سال پہلےجوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمت اختیار کی تھی۔

کراچی سے جعلی ”آرمی میجر“جعلی یونیفارم سمیت گرفتار

ملزمہ نے 3 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں ڈکیتی کی۔ مزاحمت پر گھر میں موجود خاتون پر شدید تشدد بھی کیا اور اسے رسیوں سے باندھ دیا۔دکیتی کے دوران ملزمہ لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لیکر فرار ہو گئی تھی۔

جوہر ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئےملزمہ کو گرفتارکیا جبکہ دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، ملزمہسے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔