اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ملتوی

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی دوسری نشست مکمل ۔

پنجاب ،پختونخوا اور مرکز کے انتخابات ایک ہی روز میں کرانے کے لیے حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی دوسری نشست مکمل ہو گئی ۔ اگلی نشست منگل کو ہو گی ۔

ملاقات کے بعدوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات میں تجاویز پر بات کی گئی ہے۔ملاقات میں مثبت پیش رفت ہوئی، کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات کی اگلی نشست منگل کوہو گی ۔آج مذاکرات میں دونوں طرف سے تجاویزپیش کی گئیں ۔ حکومتی اور تحریک انصاف کی کمیٹی آج کی پیش رفت اور تجاویز قیادت کے سامنے رکھے گی جس پر منگل کو بات ہوگی ۔

مذاکرات وقت کا ضیاع ہے:خواجہ آصف

یاد رہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہوئے تھے ۔تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفرمذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔

جبکہ حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی میں اسحاق ڈار، نوید قمر، خواجہ سعد رفیق، یوسف رضا گیلانی، کشور زہرہ اور طارق بشیر چیمہ شامل تھے۔

حکومتی اتحادی جماعت جے یو آئی(ف) نے انتخابات کے معاملے پر تحریک انصاف سے مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو کوئی سیاسی پارٹی ہی نہیں سمجھتے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد مذاکرات کا آغاز کیا گیا ہے۔