اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مریم نواز”تندور“حمزہ شہبازکو”مور“کا نشان

پنجاب کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری نہ کیے جانے پرالیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو آزاد امید وار کے طور پر انتخابی نشان الاٹ کر دیے۔

الیکشن نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کوبطور آزاد امیدوار پرچ پیالی اور تندور کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے پی پی 149 سے مریم نواز کو پرچ پیالی جبکہ پی پی 173 سے تندور کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔

حمزہ شہباز کو مواور کشتی کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔

نا اہلی ہوتی ہے تو ہو جائے، اب بھی بھگت لیں گے: مریم نواز

یاد رہے کہ مسلم لیگ ( ن) کی جانب سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا دوسری جانب پنجاب کے تمام حلقوں میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کاکہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پہلی بار کسی بھی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔