اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

گیس غریب کو دیں گے:مصدق ملک

وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عوام کو گیس فراہم کرنے کی نئی پالیسی بنا لی گئی ہے، امیروں اور کمپنیوں سے گیس لے کر غریب کو دی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ترقی کیلئے توانائی کی فراہمی ضروری اہم ہے، ملک جلد ترقی کی راہ پر ہوگا، لوگوں کو روزگار دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا وزیراعظم نے کہا تھا کہ توانائی کےمسائل کو حل کرنا ہے، گیس فیکٹریوں سے لے کر عوام کو دیں گے۔

گیس فراہمی کی نئی پالیسی لائے ہیں ،گھروں کیلئے تونائی کی نئی پالیسی بنائی جا چکی ہے، ہمیں گیس کو ذمہ داری سے استعمال کرناپڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف باتوں کی سیاست نہیں کی بلکہ روس سے سستا تیل لائے ہیں ،سابقہ حکومت نے روس سے تیل خریدنے کا صرف شور مچایا۔

گیس کے میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر500 روپے مقرر

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روسی تیل کے حصول کو موجودہ حکومت نے ممکن کیا۔ ایل پی جی،ایل این جی اورسولر کے ساتھ متبادل توانائی کےذرائع پر پالیسی بنائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کچھ لوگوں کی اجارہ داری کوختم کر دیا گیا ہے۔